• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کے فوج پر الزامات، ریٹائرڈ فوجیوں کا ردعمل آ گیا

عمران خان کے فوج پر الزامات، ریٹائرڈ فوجیوں کا ردعمل آ گیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آگئے۔

اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ہم افواجِ پاکستان اور اُس کی قیادت کے لئے مُتحد ہیں۔ ہم سب کچھ ہو سکتے ہیں غَدار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے ایک ایک آفیسر اور جوان نے وطن کے دِفاع کی قسم اُٹھا رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان سازشی الزام کو مُسترد کرتے ہیں۔ افواجِ پاکستان کا سِپہ سالار قوم کا فخر ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوج مخالف تقریر پر قرارداد مزمت منظور کر لی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں عمران خان کے خلاف قرارداد وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے پہلے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ سب کی پہنچ میں ہوں، کسی بھی وقت مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply