• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان خالقِ حقیقی سے جا مِلے

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان خالقِ حقیقی سے جا مِلے

لاہور: سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑنے پر سروسز اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے، یاد رہے ڈاکٹر رضوان نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی تھیں۔

ڈاکٹر رضوان نے شوگر اسکینڈل پر بھی تحقیقات کی تھیں، موجودہ حکومت کے آنے پر ڈاکٹر رضوان چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف کیخلاف TT کیس کرنیوالے بہادر ڈائریکٹر FIA ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے۔

Advertisements
julia rana solicitors

خدا ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے بہت دلیر اور فرض شناس شخص دنیا سے گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply