• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرح خان نے عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

فرح خان نے عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان نے کرپشن سمیت دیگر الزامات پر عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق فرح خان نے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لیگل نوٹس بھیجا ہے جس کے متن میں لکھا ہے کہ عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں فرح خان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ عطا تارڑ کے جھوٹے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی، وہ سات روز میں معافی مانگے۔ معافی نا مانگنے کی صورت میں 5 ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرح خان کے لیگل نوٹس پر لیگی رہنما عطا تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرح “گوگی” کی طرف سے لیگل نوٹس موصول ہوا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ان کو اعتراض ہے کہ ان کو گوگی کیوں کہا، اس کا بھرپور جواب آ رہا ہے، تیار رہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ کورٹ تو میں خود جانے کا سوچ رہا تھا، جواب بھی ملے گا اور ثبوت بھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply