رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو ڈیوٹی میجسٹریٹ نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےسوال کیا کہ شیخ راشد شفیق کا موبائل فون برآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ اس پر پولیس نے مؤقف اپنایا کہ شیخ راشد شفیق کا موبائل فون سعودی عرب میں رہ گیا ہے۔
عدالت نے پولیس کو موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر ٹریس کرکے موبائل فون عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
دورانِ سماعت پولیس نے شیخ راشد شفیق کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مال مقدمہ موبائل فون عدالت میں پیش کریں۔
شیخ راشد شفیق کے موبائل فون سے متعلق رپورٹ آج ہی پیش کرنے کا حکم
جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر بھی پولیس پر اظہاربرہمی کیا اور پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرکے ملزم کو 14 روز کےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو عمرے سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں