• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کی سعودی عرب سے رواں سال قرض کی رقم نہ لینے کی درخواست

پاکستان کی سعودی عرب سے رواں سال قرض کی رقم نہ لینے کی درخواست

پاکستان نے سعودی عرب سے رواں سال قرض کی رقم نہ لینے کی درخواست کر دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوئی ہے،امید کرتے ہیں جلد سعودی عرب سے مثبت جواب ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرےگا،متحدہ عرب امارات کے وفد کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، جب تک پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہوگا ہم مضبوط نہیں ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب سے تیل کی مقدار بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو مقروض کرکے گئی ہے، عمران خان بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں، پچھلی حکومت نے20ہزار ارب روپے قرض لیا، عمران خان کے دور میں کرپشن کے بھی ریکارڈ قائم کیے گئے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کوبتانا ہوگا پنجاب میں فرح گجرکے کہنے پر ٹرانسفر پوسٹنگ کیوں ہوتی تھی؟آئی ایم ایف کو انہوں نے کہا ہم ڈیزل پر نقصان نہیں کریں گے، جو پی ٹی آئی نے وعدے کیے وہ نہیں بتاتے قوم کو؟ عمران خان آئی ایم ایف سے ایسے وعدے کرکے گئے کہ ہمیں پھنسا دیا ۔

مزید کہا کہ پاکستان بھر ساڑھے 5ہزار میگا واٹ بجلی بند تھی، انہوں نےپاور پلانٹ بند کیے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہوئی، آپ بتائیں کتنے بجلی گھر لگائیں؟ آپ لوگوں نے سی پیک منصوبے کو بند کیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں ہم چینی 53 روپے فی کلو چھوڑ کر گئے تھے،عمران خان کی حکومت میں چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی، ان کی حکومت جانے کےبعد چینی فوری طور پر سستی ہوگئی کیا یہ اتفاق ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک سے میری گزشتہ روز بات ہوئی تھی، رضا باقر کو بتا دیا تھا کہ اہیں ایکسٹینشن نہیں دی جائے گی۔ ہم ان کی تمام اچھی چیزوں کو جاری رکھیں گے، کامیاب جوان پروگرام اچھا پروگرام ہے بند نہیں کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ مزدور کی تنخواہ کا 100فیصد اطلاق ہوگا، ہم کرائیں گے، تنخواہ کم دینے پر نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply