خامنہ ای نے خواتین کے سائیکل چلا نے پر پابندی لگا دی

لندن(ویب ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پبلک مقامات پر خواتین کے سائیکل پر سوار ہونے کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے خواتین کو سائیکل چلانے سے روک دیا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خواتین کا غیر محرم مردوں کے سامنے سائیکل چلانا شرعاًحرام ہے۔ محرم کی موجودگی میں خاتون سائیکل چلا سکتی ہے مگر نامحرم لوگوں کے درمیان عورتوں کو سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔خیال رہے کہ ایران کے بنیاد پرست حلقوں کے مقرب ذرائع ابلاغ میں حالیہ ایام میں یہ خبر گردش کرتی رہی ہے کہ خامنہ ای نے ایک عشرہ قبل تہران کی سڑکوں پر سائیکل چلانے کو حرام قرار دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply