دور جدید کے ناجائز تقاضوں کی خاطر،
دل میں بغض، کینہ اور منافرت کے ساتھ،
شکست خوردہ دلوں میں چور دبائے،
ٹانگ کھینچنے کے پلان،
اور دوستی کے سفاک بھرم لئے،
غبار آلود دلوں کی عمیق در عمیق،
اتھاہ گہرائیوں میں،
حسد دبا کر،
پنہاں عداوت کے واسطے،
چہروں سے چھلکتی منحوسیت اور سفاکیت پر،
پھیکی و عیارانہ و مکارانہ مسکراہٹ لئے،
پیٹھ میں خنجر گھونپنے کی خاطر ،
حریفوں، حلیفوں، دشمنوں اور آستین کے سانپوں کا،
گرمجوشی سے ظاہری گلے مل کر عید مبارک!
اس بیچ خاموشی سے ایسوں کو نظرانداز کر کے گناہ سے بچنا!
کمال یہ ہے!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں