• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی اور جعلی وزیراعلیٰ کی حلف برداری بھی جعلی ہے : گورنر پنجاب

عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی اور جعلی وزیراعلیٰ کی حلف برداری بھی جعلی ہے : گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کو دیا گورنرکو نہیں، جعلی وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری بھی جعلی ہے، میرے ہوتے ہوئے گورنرہاؤس سیاسی جماعت کا دفتر نہیں بنے گا۔

انہوں نے یہ بات گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز گورنرہاؤس میں واردات ہوئی، گورنر ہاؤس پر قبضہ کیا گیا، عملے کو یرغمال بنایا گیا، گورنر ہاؤس سے گاڑی منگوائی تو جواب ملا نہ ہم اندر جا سکتے ہیں نہ باہر۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے گورنرہاوس سیاسی جماعت کا دفتر نہیں بنے گا، گورنرہاؤس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں، میں نے سیکریٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تنگ نظر نہیں ہوں اور میں نے ان کو بتایا تھا کہ تقریب حلف برداری آئینی طریقے سے نہیں ہو رہی ہے، میرے ملٹری سیکریٹری نے آئی جی سے کہا آپ زیادتی کررہے ہیں، گورنرہاوس میں کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، آئین کہتا ہے کہ استعفیٰ ہاتھ سے لکھا ہوا ہو، جعلی وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری بھی جعلی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ ن لیگ کے سینئر لوگوں نے بھی کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ غیر آئینی ہے، گورنرصوبے کا سربراہ ہوتا ہے، تمام ادارے اس کے ماتحت ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply