سیاسی وابستگی اور قطع تعلقی۔۔شاہد محمود

پیارے ہموطنوں!

ایسے نام نہاد لیڈر پکے “سیاہ ست دان” ہیں جو قوم کو اپنے مفادات و مذموم مقاصد کی تکمیل و ذاتی و وراثتی تخت و تاج و خزانے و شان و شوکت کے لئے سیاسی و مسلکی و مذہبی و علاقائی و لسانی و نسلی بنیادوں پر تقسیم کرتے ہوئے پورے ملک کو افراط و تفریط کا شکار کر رہے ہیں۔ خدارا ان کے پیچھے لگ کے اپنے بزرگوں، بہن بھائیوں، دوست احباب و ساتھ کام کرنے والے احباب کی دل آزاری اور آپسی بحث مباحثہ و تلخیوں اور ناچاقی و ناراضگی سے گریز کیجئے کہ یہ عوامل کسی بھی ملک و قوم کو انتشار و عدم استحکام کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔ اللہ کریم ہمارے ملک و قوم اور ہمارے پیارے آقا کریم رحمت اللعالمین خاتم النبیین شفیع المذنبین سردار الانبیاء ابوالقاسم سیدنا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام امت کی خیر فرمائے آمین ثم آمین۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کرنے کے کام یہ ہیں کہ انفرادی و اجتماعی سطح پہ سیاست و تفرقہ بازی سے بلند ہو کر ملک و قوم کی ترقی کے لئے اپنے اپنے دائرہ کار و دائرہ اختیار میں مثبت کام کرتے جائیں۔ جن صلاحیتوں، نعمتوں اور وسائل سے پیارے اللہ کریم نے آپ کو نوازا ہے ان سے انفرادی و اجتماعی بھلائی کے کام کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کا باعث بنیں اور اپنے کام و وسائل کو حقیر یا تھوڑا یا کم نہ  جانیں بلکہ اس بلبل کی طرح کمر کس لیجئے جو اپنی چونچ میں پانی لے کر نمرود کی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے جلائی گئی آگ بجھانے کے لئے لپکا تو باقی پرندوں نے پوچھا یہ کیا ۔۔ تمھارے ایک قطرہ پانی سے کیا ہو گا؟ تو بلبل نے کہا؛ “روز محشر میرا نام آگ پر پانی ڈالنے والوں میں ہو ،بجائے اسکے کہ میں بیٹھ کر صرف باتیں بناتا رہوں یا کف افسوس ملتا رہوں”۔

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply