رانا بیٹھا گانا گائے۔۔سلیم مرزا

میری جوانی میں گوجرانوالہ کے بٹ بہت اَتھرے ہوتے تھے ۔بات بے بات چماٹ مار دیتے تھے ۔گھنٹہ گھر کے ساتھ میری پھپھو رہتی تھیں ۔میرا وہاں اکثر جانا رہتا تھا ۔
ایک دن میں نے اپنے کزن سے پوچھا “یاراس شہر میں تم مغل بھی اچھی خاصی تعداد میں ہو تو کیا وجہ ہے کہ بٹ فیملیز کا شہر پہ ہولڈ ہے “؟
کہنے لگا
“یار!  کشمیریوں کو بدمعاش ہمارے بڑوں نے بنایا ہے, جب ہم میں سے کوئی کسی کشمیری کو مار کے آتا ۔اور وڈے بٹ صاحب بیٹے کے ساتھ ہمارے ہاں شکایت لے کر آتے تو ہمارے اباجی ان کے سامنے مار مار کے دنبہ بنا دیتے “۔
میں نے کہا
“لیکن اس بات سے کشمیریوں کی دھاک کا کیا تعلق “؟
کہنے لگا “تعلق ہے, جب کوئی بٹ ہمارے کسی لڑکے کو مارتا اور ہمارے گھر والے شکایت لے کر جاتے تو وڈے بٹ صاحب کہتے،

“کیا بتاؤں , پاء طفیل میں تو خود اس منڈے سے عاجز آگیا ہوں ۔کل میں نے کسی بات سے ٹوکا تو مجھے ہی چھری لے کے پے گیا “۔

کشمیریوں نے اپنے لڑکوں کی ایسی پبلسٹی کی کہ ہم کیا ہمارے بڑے بھی کشمیری بچوں سے کنی کترا کر گزرنے لگے ۔
ساری کہانی ایڈور ٹائزنگ کی ہے ۔آج گوجرانوالہ کی شناخت کشمیریوں کا شہر ہونا ہے ۔موجودہ سیاسی منظر نامے پہ اگر غور کریں تو یہی کچھ عمران خاں کی لانچنگ کرنے والوں نے کیا,اس بزرگ کو اینگری ینگ مین کا رول دیا ۔پھر جس کی ٹوٹل اوقات پنکی پیرنی تھی اس کے ساتھ ریحام جیسی خوبصورت ہیروئن کو کاسٹ کیا ۔پھر اس چندہ چور کو صادق وامین کا ٹائٹل دیا ۔
وہ دلیر اتنا تھا کہ پومی بٹ کے کارخانے کے پچاس مزدوروں نے اسے ششکارا تو لانگ مارچ چھوڑ کر ایک سو بیس کی اسپیڈ سے پنڈی پہنچا ۔
اسے نہیں پتہ تھا کہ بٹ اب بھی چماٹ مار دیتے ہیں ۔لیکن بنانے والوں نے ایک سو چھبیس دن کے دھرنے میں پولیس کے ہاتھ باندھ کر پی ٹی وی پہ حملہ کروایا ۔
کنٹینر پہ چڑھ کر جلادو ۔گرادو ۔ماردو کہنے والا شیخ شیدا آج بھی ٹی وی چینلز پہ بیٹھ کر سول وار کی دھمکیاں دیتا ہے اور چوہدری نثار کی جگہ رانا ثناءاللہ کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں ۔کیونکہ اس نے تاثر دیا ہوا ہے کہ گیٹ نمبر چار والے اس کے ساتھ ہیں ۔انصافی لیڈر ہر چھ منٹ بعد تڑی لگاتے ہیں ۔اور ن لیگ کے چھ وزیر میٹنگ کرنے بیٹھ جاتے ہیں کہ اب مصالحت کے کون سے آرٹیکل کے پیچھے چھپنا ہے . ؟

چلیں جی مان لیتے ہیں ۔آپ کی سیاسی مصلحت ہے ۔آپ کو بڑی منتوں  مرادوں سے حکومت ملی ہے ۔اور جیسے نیازی کہتا ہے کہ کوئی بیس ہزار بندے لے آیا تو پتلونیں گیلی ہوجاتی ہیں ۔
ہوجاتی ہونگی۔۔لیکن سوچیں اگر حرمت روضہ رسول پہ آپ سمجھوتہ کروگے ۔تو اللہ کو کیا منہ دکھاؤگے ؟

Advertisements
julia rana solicitors london

بچہ بچہ جانتا ہے, مدینے میں جو ہوا پری پلان تھا ۔ ویڈیو میں شیخ رشید خود اقرار کررہا ہے ۔سوشل میڈیا پہ دیکھ لیجئے ۔خالی ایف آئی آر سے کچھ نہیں ہوگا ۔کچھ کیجئے ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply