سو لفظ: یکم مئی یوم مزدور۔۔ذیشان محمود

تین ہزار گھر کا کرایہ،
پانچ ہزار کا راشن،
دو ہزار بچوں کی فیس،
دو ہزار ادھار واپس،
دو ہزار دودھ کے،
پندرہ سو بجلی اور پانچ سو گیس کا بل
کل سولہ ہزار!
یہ تو ہزار اوپر چلا گیا۔
بائیک بھی ٹھیک کروانی ہے۔ اس کے لئے بھی چاہئیں!
آج تنخواہ ملنے پر وہ بجٹ بنا رہا تھا کہ اچانک اسے یاد آیا!
اوہ یار! دو دن بعد عید ہے بچوں کی تیاری کے پیسے؟
کچھ ادھار پکڑ لیتا ہوں اور پھر یکم مئی کی چھٹی بھی اتوار کو آگئی ۔
ورنہ دو دن کچھ ایکسٹرا ٹائم لگ جاتا۔

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply