مسجد نبویﷺ واقعے پر عمران خان بھی بول پڑے

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا مسجد نبویﷺ واقعے کے ایک روز بعد رد عمل سامنے آگیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اس مقدس جگہ لوگوں کو آوازیں کسنے کی ہدایت دوں۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی عاشق رسولﷺ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔ میرا عقیدہ ہے رسولﷺ سے عشق نہ ہو تو ایمان مکمل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مدینہ میں جب یہ واقعہ ہوا تو ہمارے کارکن شب دعا منا رہے تھے۔ میں نے پوری دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر حکومت کو گرایا۔سازش کے تحت این آر او ٹو دیا گیا، کرپٹ ترین لوگوں کو مسلط کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا ہے کہ مدینہ میں جو ہوا وہ ان کے اعمال کا نتیجہ ہے۔یہ عوام کا رد عمل ہے ، ملکی تاریخ میں پہلے کبھی اس طرح عوام نہیں نکلے۔یہ کوئی کر نہیں رہا ، لوگ تکلیف میں نکل رہے ہیں ، عوام میں غصہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply