• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عید کی خوشیاں، آج کراچی سے 2 اسپیشل ٹرینیں چلا ئی جائیں گی

عید کی خوشیاں، آج کراچی سے 2 اسپیشل ٹرینیں چلا ئی جائیں گی

پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر اپنے گھروں کو جانے والوں کے لیے آج سے کراچی سے 2 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، پہلی ٹرین 29 اپریل کو کراچی سے پشاور دوپہر 2 بجر30منٹ پرکراچی سے چلے گی۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کے مطابق ٹرین 14 کوچز پر مشتمل اور سب کی سب کانومی کلاس ہیں، ٹرین میں 1000 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری اسپیشل ٹرین 30 اپریل کو کراچی سے لاہور اورشام کو کراچی کینٹ سے چلے گی، پاکستان ریلوے کراچی کا کہنا ہے کہ ٹرین 2 اے سی بزنس 2 اے سی اسٹینڈرڈ اور 10 اکانومی کلاس ہوں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply