• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم شہبازشریف کی روضہ رسولﷺ پردو بارحاضری،آج جدہ جائینگے

وزیراعظم شہبازشریف کی روضہ رسولﷺ پردو بارحاضری،آج جدہ جائینگے

وزیراعظم شہبازشریف اپنے وفد کے ہمراہ اس وقت سعودی عرب میں ہیں۔ انہوں نے آج ایک بار پھر مسجد نبویﷺ میں وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پرحاضری دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز بھی روضہ رسولﷺ پرحاضری دی تھی۔

وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے، ملکی سلامتی، ترقی اورسماجی خوشحالی کےلیے دعائیں مانگیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے افطار بھی مسجد نبویﷺ میں کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم شہبازشریف نمازجمعہ مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کرینگے۔جس کے بعد وہ جدہ روانہ ہونگے۔وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کریںگے۔ وزیراعظم شہبازشریف نمازِتراویح مسجدالحرام میں ادا کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply