نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

نیب نے فرحت شہزادی عرف فرح خان کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ اور مختلف اکائونٹس رکھنے کے الزامات پرانکوائری شروع کردی ہے، چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق میڈیا رپورٹس میں فرح خان پرغیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فرح ‏خان نے 9 بار امریکا اور 6 بار متحدہ عرب امارات کا سفر کیا۔۔۔فرح خان کے اثاثوں میں سال 2018ء کے بعد سے نمایاں ‏اضافہ ہوا۔ تین برس کے دوران فرح خان کے ذاتی اکائونٹ میں 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالرجو پاکستانی روپوں میں 158 ارب، 28 کروڑ 20 لاکھ بنتے ہیں ‏کی رقومات موصول ہوئیں جنہیں فوراً ہی اکاؤنٹ سے نکال لیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

نیب اعلامیے کے مطابق آمدنی سے زائد اثاثے بنائے جانے پر نیب فرح خان کے خلاف تحقیقات کرے گا جس کے لیے افسران ‏کو ہدایت کردی گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply