• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افریقہ میں بھوک کے باعث دو ملین بچوں کی اموات کا خدشہ، اقوام متحدہ

افریقہ میں بھوک کے باعث دو ملین بچوں کی اموات کا خدشہ، اقوام متحدہ

افریقہ میں دو ملین کے قریب بچے بھوک کے سبب موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی امداد سے متعلق ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفِتھس نے کہا ہے کہ ہارن آف افریقہ کہلائے جانے والے خطے میں تقریباً دو ملین بچے بھوک کے سبب موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق کینیا، ایتھوپیا اور صومالیہ کے کچھ حصے کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا شکار ہیں۔ اس علاقے کے 15 ملین سے زائد افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

امدادی اداروں کے مطابق ایک دہائی قبل اس علاقے میں پڑنے والے بدترین قحط میں لاکھوں افراد مارے گئے تھے۔ امید ہے کہ اس قحط جیسے حالات سے بچا جا سکے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جینیوا میں ہونے والی کانفرنس میں گریفتھس نے اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ اس خطے میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے 1.4 بلین ڈالرز امداد کی ضرورت ہے۔ جس کا بہت کم حصہ ہی اس ایجنسی کے پاس موجود ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply