• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو ٹوئٹر پر واپس نہیں آؤں گا، ٹرمپ

اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو ٹوئٹر پر واپس نہیں آؤں گا، ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال بھی کر دیا جائے تو بھی وہ ٹوئٹر جوائن نہیں کریں گے۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی سے متعلق سوشل میڈیا پر بازگشت جاری ہے۔ کہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےٹرمپ کا اکاونٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہیں ٹوئٹر کی نئی پالیسی پر سوال بھی اٹھایا گیا۔

ٹوئٹر پر واپسی کے حوالے سے سابق امریکی صدر بھی بول پڑے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اگر ان کا اکاؤنٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔

امریکی میڈیا ہاوس فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹر پر واپس نہیں جارہا البتہ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم سے منسلک رہوں گا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے وہ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم کو باضابطہ طور پر جوائن کرنے والے ہیں۔

انہوں نے ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ایلون ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اس میں بہتری لائیں گے اور وہ ایک اچھے انسان ہیں مگر میں پھر بھی نئے نیٹ ورک پر موجود رہوں گا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور ارب پتی ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پانے کے بعد ایلوں مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply