• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بجلی بچانی ہے تو ”ویمپائر ڈیوائسز” کو بند کرنا ہوگا

بجلی بچانی ہے تو ”ویمپائر ڈیوائسز” کو بند کرنا ہوگا

عام طور سے خیال کیا جاتا ہے کہ برقی آلات اگر صرف اسٹینڈ بائی پر ہوں تو وہ بجلی استعمال نہیں کرتے لیکن برطانوی ادارے برٹش گیس کی تحقیق کے مطابق ایسا نہیں ہے۔

برطانوی گھروں کے اندر لگے برقی آلات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایسے بہت سے آلات ہیں جو کام نہ کرتے ہوئے بھی بجلی کھاتے ہیں۔ یعنی لیپ ٹاپ، موبائل چارجر، مائیکرو ویو اوون، واشنگ مشین ، ٹی وی اور ایسے تمام آلات جو پلگ میں لگا کر اسٹینڈ بائی پر رکھے جاتے ہیں، وہ مسلسل بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔

برٹش گیس نے بجلی کھانے والے ان آلات کو ویمپائر ڈیوائسز کا نام دیا ہے۔

ویمپائر ڈیوائسز وہ الیکٹرانک ڈیوائسز ہیں جو “آف” ہوتے ہوئے بھی بجلی کی حیرت انگیز مقدار کا استعمال کرتے ہیں۔

برٹش گیس کی تحقیق کے مطابق اگر ان آلات کو اسٹینڈ بائی کی بجائے بند رکھا جائے تو آپ ایک سال میں اتنی بچت کر سکتے ہیں کہ اپنے دو مہینے کا بجلی کا بل ادا کر سکیں۔

برٹش گیس کی تحقیق کے مطابق برطانیہ کے گھرانے صرف ویمپائر ڈیوائسز کو اسٹینڈ بائی پر چھوڑنے کے لیے سالانہ پانچ کھرب سولہ ارب سے زائد خرچ کر رہے ہیں۔

تو اگر آپ کو بل بچانا ہے تو ، رات کے وقت، یا استعمال میں نہ ہونے پر، اسٹینڈ بائی کی بجائے ڈیوائسز کو بند کرنے کی کوشش کریں۔
جیسے کے ٹی وی کو صرف ریموٹ سے بند نہ کریں بلکہ سوئچ آف بھی کریں۔

اپنے موبائل اور لیپ ٹاپ کو غیر ضروری چارج نہ کریں، چارج ہونے پر چارجر پلگ سے الگ کر دیں، ایسا کرنے سے نہ صرف بجلی کی بچت ہو گی بلکہ بیٹری لائف بھی بڑھے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

لیپ ٹاپ، مائیکرویو ، سمارٹ سپیکر ، واشنگ مشین ، پرنٹر اور انٹرنیٹ راؤٹرز جیسی ڈیواسزکے استعمال کے بعد پلگ بھی نکالیں تاکہ اپ کے بلوں میں کمی ہو سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply