(نامہ نگار/ فرزانہ افضل) بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی تیاریاں۔ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کے سینیئر عہدے داران نے خبردار کیا ہے کے ان کے لاک ڈاؤن کی قانون شکنی پر مبنی پارٹی گیٹ سکینڈل کی وجہ سے ان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے انتباہ کیا کےاب “سارا موڈ” بورس کے خلاف ہو چکا ہے۔ سینئر ٹوری ایم پی ٹوبیاز ایل ووڈ نے کہا کہ وزیراعظم کے مستقبل کا فیصلہ کن بیلیٹ اب “اگر نہیں- کب ہوگا” کا معاملہ ہے۔ انہوں نے اپنے پارلیمنٹ کے بینک بینچرز ساتھیوں ہر زور دیا کہ وہ اب قیادت کی تبدیلی پر عمل کریں۔ بورس جانسن کو لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں جرمانہ عائد ہونے کے چند ماہ کے دوران ہی ان کی حمایت میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے۔ لارڈ ہے ووڈ نے ویسٹ منسٹر میں اپنی ٹوری پارٹی کے ساتھیوں سے بات چیت کے بعد میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا ، “وزیراعظم کی حمایت میں واضح کمی آئی ہے مجھے توقع ہے کہ ان کی قیادت کو چیلنج درپیش ہوگا-” سر جان کرٹس نے ایک مقامی اخبار کو بتایا پارٹی گیٹ کی وجہ سے برطانیہ میں مئ 2022 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک بڑا مسئلہ بننے والا ہے کیونکہ میٹروپولیٹن پولیس کی طرف سے بورس جانسن پر جرمانے کے بعد سے پارٹی کی پولنگ خراب ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ کہانی ختم ہونے والی نہیں ہے بلکہ اس کہانی کو دوبارہ ٹانگیں مل گئی ہیں اور اپوزیشن صرف اس کے بارے میں تنقید کرتی رہے گی اس صورتحال سے لیبر پارٹی کے رہنما سر کیئر اسٹارمر کو اور ان کی پارٹی کو الیکشن میں فائدہ پہنچے گا ٹوری پارٹی کے ایک رہنما ڈاکٹر انتھونی مولن نے کہا، ” مسٹر جانسن پارٹی کے لئے شرمندگی بن گئے ہیں لہذا نیا لیڈر ناگزیر ہے کیونکہ آپ کے پاس قانون شکن وزیراعظم نہیں ہو سکتا۔” عدم اعتماد کے ووٹ کو متحرک کرنے کے لیۓ 54 خطوط جو کنزرویٹو پارٹی کے بیک بینچرز کمیٹی کے ارکان کو بھیجے جائیں گے، جو کہ کنزرویٹو پارٹی کے کل 180 پارلیمنٹ ممبران کی اکثریت ہیں، ان بیک بینچرز ممبران کو مسٹر جانسن کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ان کے خلاف ووٹ کو متحرک کریں گے ۔ سابق ٹوری چیف وہپ مارک ہارپر جنہوں نے بورس کو استعفٰی دینے کا مطالبہ کیا ہے ، نے پیشین گوئی کی ہے کہ جولائی میں پارلیمنٹ کی موسم گرما کی تعطیلات سے قبل عدم اعتماد کو متحرک کیا جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں