• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات،سیاسی امور پر اتفاق رائے سے چلنے کا عزم

نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات،سیاسی امور پر اتفاق رائے سے چلنے کا عزم

لندن،: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی امور میں اتفاق رائے سے چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا جو حسین نواز کے دفتر میں ہوئی۔

اس موقع پر قمرالزماں کائرہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، اسحاق ڈار، عابد شیرعلی اور دیگر بھی موجود تھے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو کی قیادت میں ملاقات کے لیے پہنچنے والے پیپلزپارٹی کے وفد کا حسین نواز نے استقبال کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو نے نواز شریف کو سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے پر مبارک باد دی۔

ملاقات سے قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج نوازشریف کی ملاقات ہوگی اور یہ ضروری ہے، ہم نے ایک بار پھر پاکستان میں جمہوریت کو بحالی کی طرف لے جانا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بیرونی سازش نہیں یہ جمہوری سازش تھی، عمران خان کے خلاف وائٹ ہاؤس کی نہیں بلاول ہاؤس کی سازش تھی، عمران خان کا بیانیہ ہےکہ مجھے کیوں نہیں بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا جمہوریت کی بحالی میں کردار اور قربانی سب کے سامنے ہے، اس نیت کے ساتھ آیا ہوں کہ ان چینلجز کا مقابلہ تب کرسکتے ہیں جب شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کا کوئی مخصوص ایجنڈہ یا مطالبہ نہیں ہے، یہ تعلقات کی بہتری کا ایک طریقہ کار ہے۔  سید نوید قمر نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا وقتی فائدہ دے گا لیکن آخر میں تو جھوٹ انجام تک پہنچنا ہے، عمران خان نے اب تک جو کارروائی کی ہے وہ آئین اور قانون کے برعکس ہے ،عمران خان کو بجائے اپنی کرسی کے پاکستان کے مفاد کا سوچنا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply