• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کل لاہور جلسہ میں اہم اعلان کریں گے، شیخ رشید

عمران خان کل لاہور جلسہ میں اہم اعلان کریں گے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کریں گے۔

سربراہ پاکستان عوامی لیگ شیخ رشید نے عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔

دوسری جانب گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر ہی 1940 میں قرارداد پاکستان پاس کی گئی تھی، اس وقت ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں نے آزاد ملک کا انتخاب کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ سب کو اسی جگہ پر اپنی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلا رہا ہوں، بیرونی سازش کے ذریعے ہم لوگوں پر اپنے غلاموں کو مسلط کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کے افراد کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، طلبا، کسان، سروس مین، رکشے والے اور عورتین و بچے سب جلسہ میں شرکت کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ ہر وہ پاکستانی جو خودمختار پاکستان دیکھنا چاہتا ہے وہ اس جلسہ میں شرکت کرے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply