• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہیلتھ منسٹر سے لیکر وزیراعظم کی کرسی تک مجرمان ہی مجرمان ہیں، کہاں ہے ٹیم؟ شہباز گل

ہیلتھ منسٹر سے لیکر وزیراعظم کی کرسی تک مجرمان ہی مجرمان ہیں، کہاں ہے ٹیم؟ شہباز گل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ تین دن میں ڈالر 5 روپے مہنگا اور بجلی بھی 5 روپے مہنگی ہوئی جب کہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی۔

مفتاح اسماعیل! گمراہ نہ کریں، حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ملزموں پر مشتمل مبنی کابینہ ہے: حماد اظہر

سابق وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی شہبازگل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ان کے پاس بڑی تجربے کار ٹیم ہے جب کہ یہاں صورتحال یہ ہے کہ ہیلتھ منسٹر سے لے کر وزیراعظم کی کرسی تک مجرمان ہی مجرمان ہیں، کہاں ہے ٹیم؟

Advertisements
julia rana solicitors

شہباز گل نے کہا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے احساس اور لنگر خانے بند، وزیراعظم ہاؤس میں اشرافیہ کیلئے عیاشی ڈنر کھل گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply