• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوکرین کو جدید ہتھیار کی فراہمی پر روس کی امریکہ کو دھمکی

یوکرین کو جدید ہتھیار کی فراہمی پر روس کی امریکہ کو دھمکی

ماسکو: روس نے یوکرین کو جدید ہتھیار بھجوانے پر امریکہ کو دھمکی دے ڈالی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے امریکہ کو باضابطہ طور پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو جدید ہتھیار بھجوانے پر “غیر متوقع تنائج” بھگتنا ہوں گے۔ یوکرین کو انتہائی حساس ہتھیار دینے پر روس نے امریکہ اور نیٹو کو سخت الفاظ میں پیغام بھجوا دیا۔

روس کے مطابق یوکرین کو فراہم کردہ جدید ہتھیار جلتی پر تیل کا کام کر رہے ہیں اور یوکرین میں صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔

روس نے یہ دھمکی ایسے موقع پر دی جب رواں ہفتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا جس میں ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کو سیکیورٹی کی مد میں اربوں ڈالر کی امداد فراہم کر رہے ہیں جو ہمارے یوکرینی شراکت دار روس کے پرتشدد جارحانہ اقدامات سے تحفظ حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یوکرین کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ماریوپول میں صورتحال انتہائی خراب ہے اور روس مسلسل اضافی فوج تعینات کر کے شہر ہر حملے کر رہا ہے تاہم روس مکمل طور پر شہر کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply