عمران خان کی پکار ، آزاد اور خود مختار پاکستان ۔۔ گل بخشالوی

کل کی اپوزیشن، آج کی حکمران جماعت کے بے توقیر نام نہاد وزیر اعظم نے پہلا کا م وہ ہی کیا جس کی ان سے توقع تھی ، انہوں نے برطانیہ میں مقیم اپنے رشتہ داروں  سے کہا میں برطانیہ میں پاکستان کے سفارت خانے سے تمہارے پاسپورٹ بنوا رہا ہوں۔

اب پاکستان کے مفرور پہلی فرصت میں گنگا نہا ئیں گے ، یہودی خوشبو لگا ئیں گے، پاسپورٹ ملتے ہی عمرے کے  لیے   سعودی عرب جائیں گے ، اور وہاں پر قسم کر کھا کر آ ئیں گے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیا ن کی سرحد کو برائے نام کر دیں گے ہم اپنے یار مودی سرکار سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے مودی نے ہمیں تخت ِ اسلام آباد پر بٹھا کر ان پر ناقابل فراموش احسان کیا ہے ، خدا سے وعدہ کر کے آ ئیں گے کہ ہم بھارت سے وہ ہی رشتہ جوڑیں گے جو قائد ِ اعظم نے توڑا تھا ، پاکستانی قوم جانتی ہے  کہ وہ کس قدر مکار وعیار ہیں انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام کیا دنیا جانتی ہے لیکن مسلم لیگ ن یہ سوچ کر چور دروازے سے حکو مت میں آئی ہے ، پاکستان کی عوام قومی آزادی کا جو خواب دیکھ رہی ہے وہ کسی بھی صورت میں یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے اس لئے کہ ان کا رازق امریکہ ہے ، جس نے اپنے مودی یار کے ساتھ ڈو مور کا مطالبہ کر کے افواج ِ پاکستان کی قومی غیرت کو للکارا ہے۔

دعائیں مانگ کر وہ پہلی فرصت میں پاکستان آئیں گے ،پاکستان بھر کے پٹواری ان کا پُرتپاک استقبال کریں گے، کم ظرف  لوگ  جانتے ہیں کہ شہباز شریف سے نہ تو صدر پاکستان نے حلف لیا نہ ہی  حلف کی تقریب میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ شریک تھے اور نہ ہی گارڈ آف آنر کی تقریب  میں شریک ہوئے ،اس لئے کہ افواج ِ پاکستان کے چیف قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے خلاف نعرے لگانے والی کو بھی جانتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ فوج کے خلاف مہم میں یہ نعرہ کس کا تھا” یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے ”  وہ جیو نیوز کے ان  صحافیوں کو بھی جانتے ہیں جو مسلم لیگ ن کے ترجمان ہیں، اس میں تو کوئی شک نہیں کہ وہ چور درواز ے  سے آ ئے ہیں، وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کاسیاسی مستقبل تاریک ہے لیکن انہیں خو شی اس بات کی ہے کہ صرف وہ ہی قومی منافق نہیں بلکہ قوم پرستی کی دعوے دار پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو نے پشتون تحفظ موومنٹ کے منظور پشتین اور علی وزیر سے ملاقات کرکے فوج کے خلاف مسلم لیگ ن کے ایجنڈے کو قبول کر لیا ہے مسلم لیگ ن کے مودی یار بڑی ذمہ داری سے فو ج اور عوام کے درمیان دیوار کھڑی کرنے کا پر و پیگنڈہ کر رہے ہیں جس کا چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلائی فوج کو اعتماد میں لیا اور بڑی سختی سے نوٹس لیا ہے وہ غلط نہیں کہتے کہ فوج کو بدنام کرنے کے لیے چلائی جانے والی پروپیگنڈہ مہم‘ ’ادارے اور سوسائٹی کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے‘۔ لیکن ان تمام تر حقائق کو نظر انداز کرکے جیو گروپ جو کردار ادا کر رہا ہے  ، وہ  صحافت کے  قومی وقار کی توہین ہے۔

حالانکہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ عمران خان نیازی نے غیرت مند پختون قوم کے صوبے کے مرکزی شہر سے عوامی جلسوں کا آغاز کر دیا ہے ، وہ عدلیہ سے یہ نہیں پو چھتے کہ مجھے کیوں نکالا ؟ ، وہ پوچھ رہا ہے کہ کہ میں نے ایسا کون سا قومی جرم کیا تھا کہ رات بارہ بجے عدالتیں کھل گئیں ۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ تو دنیا بھی جانتی کہ عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، اگر اس کا کوئی جرم ہے تو بس اتنا کہ وہ آزاد اور خود مختار پاکستان کی بات کرتا ہے ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply