عدم اعتماد اور ایبسولوٹلی ناٹ،اصل کہانی۔۔عامر عثما ن عادل

ڈھول کی تھاپ پہ پی ڈی ایم کا بھنگڑا جاری ہے۔
اوئے عمران خان جب امریکہ نے کچھ مانگا ہی نہیں تو تم نے انکار کس چیز کا کیا ؟
اور اب کل ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بھی سوال کے جواب میں کہا گیا
امریکہ نے ہم سے مانگے ہی نہیں،اگر مانگتے بھی تو ہم نہ دیتے اور وہی موقف ہوتا جو عمران خان کا تھا
اب دھمال سی دھمال ہے
اخے عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔

انٹرویو
دراصل یہ جملہ عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران بولا  تھا جو گذشتہ سال جون میں لیا گیا۔
امریکہ کے اینکر پرسن Axios HBO نے سوال پوچھا
کیا آپ اجازت دیں گے کہ افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکہ کی حکومت پاکستان میں سی آئی اے کا اڈہ بنائے اور آپ کی سرزمین کو استعمال کرتے سرحد پار داعش Isis القاعدہ اور طالبان کے خلاف آپریشن کرے ؟
عمران خان نے ایک لمحے کا توقف کئے بغیر دو ٹوک لہجے میں کہہ دیا Absolutely not
بس پھر یہ تاریخ کا حصہ بن گیا

پس منظر
بہت کم لوگوں کو علم ہو گا کہ اس انٹرویو کا پس منظر کیا تھا
انہی دنوں امریکی سی آئی اے کے چیف نے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف اور ڈی جی آئی  ایس آئی  سے ہوئی۔امریکی سی آئی اے کے سربراہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی لیکن عمران خان نے ملاقات سے انکار کر دیا۔کیونکہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیدن نے امور مملکت سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو رسمی فون تک کرنا گوارا نہ کیا، یوں تعلقات میں سرد مہری پائی  جا رہی تھی۔یہ خبر انہی دنوں مختلف اخبارات کی زینت بنی کہ امریکہ نے پاکستان سے اڈے مانگ لئے ہیں۔اب آئ ایس پی آر نے اس کی تردید کر دی ہے۔

عمران خان پہ تنقید کیوں ؟
بہت سے سیاستدان اور صحافی پہلے ہی عمران خان کے لتے لے رہے تھے کہ امریکہ نے جب اڈے مانگے ہی نہیں تو پھر تم نے انکار کیسا کیا ؟ اور اب کل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد ان کی اچھل کود اور بڑھ چکی ہے
شاید یہ دھیان سے کچھ سنے یا پڑھے بغیر دھمال ڈالنے لگتے ہیں
ڈی جی آئی  ایس پی آر نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر ہم سے اڈے مانگ لیتے تو ہم بھی وہی کہتے جو اس وقت وزیر اعظم پاکستان نے کہا یعنی Absolutely not
عقل کے اندھوں سے کوئی  پوچھے،عمران خان نے کب یہ دعوی کیا کہ امریکہ نے اڈے مانگے تو میں نے انکار کر دیا؟ا

رے یہ جملہ ایک امریکی اینکر کے سوال کے جواب میں بولا گیا جب اس نے پوچھا کہ اگر امریکہ اڈے قائم کرنا چاہے جس کے جواب میں عمران خان نے صاف سیدھا اور کھرا جواب دیا Absolutely not
جس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دی، ایک عالم نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس موقف کو سراہا، خاص طور پر عرب ممالک کے علاوہ ترکی فلسطین افغانستان اور کشمیر کے مسلمانوں نے عمران خان کی اس جرات رندانہ کو خوب پذیرائی بخشی۔
آج یہ الفاظ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں

Advertisements
julia rana solicitors

بغض عمران میں انگاروں پہ لوٹنے والو !
ماضی میں ہم نے ایک فون کال پر ڈھیر ہو کے امریکہ بہادر کو اڈے دے دئیے اور پھر اس کے ہولناک  نتائج بھگتے۔عمران خان کا یہی کہنا ہے کہ اڈے دینے کے بعد ملک میں دہشت گردی کی ایک لہر آئی،تو ہم کرائے کے ٹٹو کیوں بنیں؟
لیکن یہ بات اسے سمجھ آئے جس کے اندر ایمان اور غیرت کی   ہو!

Facebook Comments

عامر عثمان عادل
عامر عثمان عادل ،کھاریاں سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں تین پشتوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں لکھنے پڑھنے سے خاص شغف ہے استاد کالم نگار تجزیہ کار اینکر پرسن سوشل ایکٹوسٹ رائٹرز کلب کھاریاں کے صدر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply