• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حجاب تنازع:بھارتی ریاست کرناٹک میں صدارتی راج نافذ کرنے کا مطالبہ

حجاب تنازع:بھارتی ریاست کرناٹک میں صدارتی راج نافذ کرنے کا مطالبہ

بھارت میں مسلم فورم نے فرقہ وارانہ فسادات کے باعث ریاست کرناٹک میں صدارتی راج کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی اور فرقہ وارانہ فسادات کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ مسلم فورم کی جانب سے ریاست کرناٹک میں صدارتی راج نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم فورم نے بھارت کے صدر رام ناتھ کووند کو خط لکھ دیا۔خط میں ہندو انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے نفرت انگیز بیانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ریاست کرناٹک میں مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دی جارہی ہے۔ریاست دو ماہ سے نفرت انگیز واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کرناٹک میں صدارتی راج نافذ کیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی لگائے جانے کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں ۔ گزشتہ دنوں ریاست کرناٹک، گجرات اور اتر پردیش پر رام نوامی تہوار کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے مساجد اور مسلمانوں کے گھر پر حملے بھی کیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply