• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ،23 افراد زخمی، دھماکا خیز مواد برآمد

امریکی ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ،23 افراد زخمی، دھماکا خیز مواد برآمد

امریکی شہر بروکلین کے سب وے اسٹیشن پر فائرنگ سے 13 افراد زخمی ہو گئے جب کہ اس مقام سے کئی دھماکہ خیز آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نارنجی رنگ کے لباس میں منہ پر گیس ماسک لگائے اسٹیشن میں داخل ہوا، حملہ آور نے فائرنگ سے پہلے ایک ڈبہ اسٹیشن پر پھینکا، جس سے دھواں اٹھنے کی وجہ سے  بھگدڑ مچ گئی۔

افراتفری مچنے کے بعد حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 20 افراد زخمی ہو گئے۔ نیویارک پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کو ریلوے سٹیشن پر دھماکہ خیز مواد بھی ملا جو پھٹا نہیں، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر مواد پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر جان و مال کا نقصان ہو سکتا تھا۔

پولیس نے تحقیقات کے بعد مشتبہ حملہ آور کی شناخت اور تصویر جاری کردی ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کو مشتبہ ٹرک کی چابی ملی ہے، جس کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، پولیس نے شناخت کے لیے 50 ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ  کے سربراہ جیمز ایسگ نے کہا کہ حملہ آور نے 33 گولیاں چلائی تھیں۔ پولیس نے بعد میں جائے وقوعہ سے ایک Glock 17 نائن ملی میٹر ہینڈگن، تین اضافی گولہ بارود کے میگزین اور ایک ہیچٹ برآمد کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکا میں، فائرنگ کے واقعات میں سالانہ 40 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں، جن میں خودکشی بھی شامل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply