• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ : غربت میں تیزی سے اضافہ: فوڈ بینک بریکنگ پوائنٹ کے قریب: رشی سوناک کی وارننگ

برطانیہ : غربت میں تیزی سے اضافہ: فوڈ بینک بریکنگ پوائنٹ کے قریب: رشی سوناک کی وارننگ

(نامہ نگار : فرزانہ افضل)برطانیہ کے چانسلر  رشی  سوناک  نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں غربت کی شرح میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے فوڈ بینک بریکنگ پوائنٹ پر   ہے، برطانیہ بھر میں550 سے زائد فوڈ بینکوں کے گروپ نے بورس جانسن اور رشی سوناک کو وارننگ دی ہے کہ رہن سہن کے اخراجات میں ناقابل برداشت مہنگائی کی وجہ سے پیدا ہوئے بحران کے باعث وہ بالکل ایک بریکنگ پوائنٹ پر ہیں توانائی کے بڑھتے ہوئے بل ، خوراک کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور نیشنل انشورنس ٹیکس میں اضافہ متاثرہ خاندانوں میں تیزی سے اضافے کا باعث بن رہے ہیں ،اس کی وجہ سے2021 کے آخر میں کئی  فوڈ بینکوں میں خوراک کی مدد کی مانگ دوگنی ہو گئی ہے۔ انڈیپنڈنٹ فوڈ اینڈ نیٹ ورک ( IFAN ) نے چانسلر کو ایک خط میں زور دے کر لکھا ہے کہ وہ تیزی سے بڑھتی ہوئی بھوک اور غربت کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply