• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’’شہباز شریف کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے‘‘عمران خان کا استعفے دینے کا اعلان

’’شہباز شریف کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے‘‘عمران خان کا استعفے دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی کے ارکان ہاتھوں میں استعفے تھامے ایوان میں پہنچ گئے، ووٹنگ سے پہلے ایوان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اختیار عمران خان کو دے دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے ایک صحافی کے  سوال پوچھنے پر جواب دیا کہ بالکل استعفوں سے متعلق فیصلہ ہوگیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان استعفے لے کر ایوان میں پہنچ رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ وہ ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، شہبازشریف اور اس کے بیٹے پرکرپشن کے کیسز ہیں، ایسی اسمبلی میں بیٹھنا سیاسی طور پر اس سے بڑی غیر ذمہ داری کوئی نہیں ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ  نے مزید کہا کہ یہ بھی رائے ہے کہ مرکز کے بعد صوبوں میں بھی استعفے دیئے جائیں، عمران خان نے فیصلہ کیا کہ مقصود چپڑاسی کو تسلیم نہیں کرینگے، جب تک الیکشن نہیں ہونگے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، گزشتہ رات جیسے عوام عمران خان کے لیے نکلی کوئی تصور نہیں کر سکتا،رمضان میں عوام ساری رات افطاری سے سحری تک سڑکوں پر نکلے گی۔

سابق وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ، انہوں نے نے استعفیٰ کی کاپی بھی ٹوئٹر پر شئیر کردی ہے۔

 

شہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ استعفوں پر خان نے کہا ہے کہ میں اکیلا بھی رہ جاؤں پھر بھی استعفی دوں گا۔

 

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہمیں ایوان کا حصہ نہیں بننا، وزارت عظمیٰ کے انتخاب سے پہلے استعفے دینگے،
وزارت عظمیٰ کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے بھی استعفیٰ کی کاپی ٹوئٹر پر شیئر کردی, علی زیدی نے لکھا کہ کسی بھی طرح غیر ملکی فنڈڈ حکومت کی تبدیلی کو قبول نہیں کرتے، پاکستان کی خودمختاری کی جنگ کا فیصلہ لٹیروں نے نہیں عوام سڑکوں پر کریں گے۔

انسانی حقوق کی سابق وزیر شیریں مزاری نے بھی اپنے استعفی کی تصویر ٹوئٹر پر شئیر کر دی۔

کچھ دیر قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع  کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اختیار عمران خان کو دے دیا

اجلاس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی  کے اراکین کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حکم کریں گے استعفے جمع کرادیں گے۔

اجلاس میں استعفے جمع کرانے  یا اپوزیشن کا کردار نبھانے کی آپشنز پر غور ہوا۔فواد چودھری، حماد اظہر، شیخ رشید، علی اعوان مستعفی ہونے کے حامی  ہیں۔ جبکہ شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، فخر امام سمیت اکثریتی ارکان مستعفی ہونے کے خلاف ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اکثریتی اراکین نے بطور اپوزیشن متحرک کردار ادا کرنے پر زوردیا۔ اراکین کی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس 135 سے زائد اراکین ہیں ، حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply