سعودی عرب کا یمن کیلئے 3 ارب ڈالر امداد کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے یمن کی مدد کے لیے 3 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے یمن میں ترقی اور وہاں کے بینکنگ سیکٹر کی مدد کے لیے امداد کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق یمن کے مرکزی بینک کی مدد کے لیے 2 ارب ڈالر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر مہیا کریں گے۔

باقی رہ جانے والے ایک ارب ڈالر میں سے 60 کروڑ ڈالر تیل سے متعلق مصنوعات جبکہ 40 کروڑ ڈالر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

سعودی حکام کے مطابق مزید 3 ڈالر انسانی امداد کے اس فنڈ میں دیے گئے ہیں جس کا اعلان اقوام متحدہ نے 2022 میں یمن میں عام شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا تھا۔

مالی امداد کا یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی جانب سے یمن کی صدارتی لیڈر شپ کونسل کی حمایت کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ کونسل کا قیام یمن میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں کے عزم کو دیکھتے ہوئے ان کو امید ہے کہ اگلا مرحلہ مختلف ہو گا۔ سعودی عرب یمن کی سکیورٹی، استحکام اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply