• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خلاوں پر نظر رکھے ایلون مسک ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل

خلاوں پر نظر رکھے ایلون مسک ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل

لگژری کاریں بنانے والی کمپنی ’ٹیسلا’ ، اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین ایلون مسک نے اب ٹوئٹر کو بھی سنبھال لیا ہے۔

مسک ٹوئٹر کے سب سے زیادہ شیئر خریدنے کے بعد مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہوگئے ہیں۔ جس کی تصدیق ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو  پراگ اگروال نے  کی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد کمپنی کو یقین ہوگیا کہ وہ ان کے لیے فائدہ مند ہیں، اس لیے انہیں بورڈ آف ڈائریکٹر کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

جس پر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  ٹوئٹر میں نمایاں بہتری لانے کے لیے پیراگ اور ٹوئٹر بورڈ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہوں!

گزشتہ ہفتے ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کے بارے میں سنجیدگی سے غورکررہے ہیں۔

ایلون مسک  نے ٹوئٹر پر ایک پول میں صارفین سے یہ پوچھا تھا کہ کیا ٹوئٹر آزادیٔ اظہار کے اصولوں کی پاسداری کر رہا ہے؟‘۔ جس کے جواب میں 70 فیصد افراد کا جواب نفی میں تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کے اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے میں ناکامی کی وجہ سے جمہوری قدروں کا ساتھ نہیں دے رہا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply