قافیہ بندی۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

غالب کے۲ اشعار پر ریدکتیو اید ابسردم تکنیک سے استوار کی گئی نظم ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔

قافیہ بندی

Advertisements
julia rana solicitors

صفحہٗ قرطاس پر بکھرے ہوئے الفاظ نا بینا تھے شاید
ڈگمگاتے، گرتے پڑتے
کچھ گماں اور کچھ یقیں سے آگے بڑھتے
پیچھے ہٹتے
اپنے ’ہونے‘ کی شہادت ڈھونڈتے تھے
کس طرف جائیں، کہاں ڈھونڈیں
کوئی مفہوم جس کو
ان کے خالق نے کسی ’آورد ‘ کے لمحے میں شاید
اپنے شعروں میں سمو کر
ان کی نا بینائی کے پردے کے پیچھے رکھ دیا تھا
لوٹ کر خالق سے اپنے کیسے پوچھیں
اے خدائے لفظ و معنی
تو نے ہم کو زندگی بخشی ہے، لیکن
ظلم کیسا تو نے اس کاغذ کے صفحے پر کیا ہے
رمز و تشبیہ و علامت ہمزہ و زیر و زبر
اپنی جگہ پر ٹھیک ہیں، پر
معنی و مفہوم کی بینائی۔۔
(جس پر اس قدر نازاں ہے تیری خود نگاہی)
واژگوں ژولیدگی، ریزہ خیالی میں کہیں گم ہو گئی ہے
کیسے اتنے فخر سے کہتے ہو غالب
( لفظ جن کی چشم بینا بجھ چکی ہے) پوچھتے ہیں
’’قافیہ بندی مرا شیوہ نہیں ہے!‘‘

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply