چودھری سرور برطرف، عمر سرفراز چیمہ نئے گورنر پنجاب

اسلام آباد: چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔

 

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر کے ذریعے ہی بتایا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کو قائم مقام گورنر بنایا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply