اپنی تصویر دیکھ کر روئیں۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

 سوال
مسخ شدہ، بد زیب، اُوپرا چہرہ
بد وضعی، بد زیبی کی تزئین میں اجبک
کل کا حسن مثالی ۔۔۔آ ج کا بد ہیئت، بے ڈھنگا
بول آ ئینے، کیا پیری کا یہی ہے چہرہ؟

جواب
حجریات سے باہر نکلو، دیکھو دنیا
آّئینہ کہتا ہے مجھ سے
نئی نویلی، نو رس، اچرج
اور پھراپنا چہرہ دیکھو مجھ میں
یتری جوانی، پارینہ قصوں کی ُبڑھیا
سر سفید، پھیکی رنگت کی جھریاں
یہاں وہاں سے وہاں یہاں تک

سوال
ہاں، تسلیم، یہ چہرہ پارینہ ہے، پیرانہ ہے،لیکن
باقی کا یہ جسم ابھی ثابت ہے،سالم
دو پَیروں پر چلتا پھرتا
موروثی ، اصلی آدم ہے
اس کو دیکھو!

Advertisements
julia rana solicitors

جواب
پیری کی پوشاک میں لپٹا
عمر رسیدہ جسم بھی ہے پاپوش پرانی
انحطاط کا بوڑھا مظہر
بانوے کے سِن سے بھی آگے
کار ِ جہاں دیدہ ۔۔۔ ، دادا، پردادا
قبر میں اک پاؤں لٹکائے
گھسا پِٹا، از جا افتادہ، عمر رسیدہ
یہ ہے تمہا را جسم ، جو اب وڑھا کھوسٹھ ہے
دیکھو اس کو
(آنکھوں میں کچھ پانی باقی ہو تو، بیٹھو)
اشک بہاؤ۔۔۔ اور مر جاؤ!

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply