• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی، نوجوانوں سے براہ راست خطاب

وزیراعظم نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی، نوجوانوں سے براہ راست خطاب

 وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر کے نوجوانوں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج آپ کا حق ہے، نوجوان میرے لیے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

آن لائن سوالات کے جوابات دینے سے قبل انہوں  نے ٹی وی پر کہا کہ سیاست دانوں کی بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے، بیرونی ملک سے سازش ہورہی ہے، آج قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس سمت جائے گی، اگر نوجوان چپ بیٹھے رہے تو وہ برائی کا ساتھ دیں گے، آپ سب اپنی آواز بلند کریں میرے لیے نہیں بلکہ اپنے مستقبل کے لیے کیوں کہ اس وقت پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک کو پاکستان کی لیڈر شپ نہیں پسند تو وہ پندرہ بیس ارب روپے خرچ کرکے ضمیر فروشوں کو بکروں کی طرح خرید کر حکومت گرادے تو ملک کا مستقبل کیا ہوگا؟ یہ آپ کا ملک ہے اور اس کے لیے آپ کو آگے آنا ہوگا، احتجاج آپ کا حق ہے، پرامن احتجاج سے سب سے بڑا خوف غداروں کو ہوتا ہے وہ لوگ خوف زدہ ہوتے ہیں جو ملک کو غلام بنانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملک بھر کے نوجوان آگے آئیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ، احتجاج پرامن ہو اور اس میں ملک کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

 

بعدازاں لوگوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج پر کسی قسم کی تنقید قبول نہیں کیوں کہ فوج نے ہی ملک کو اکٹھا کیا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپنے ملک کے ساتھ غداری قبول نہیں کریں گے، غداروں کے حوالے سے قانونی ماہرین سے بات ہوئی ہے آج رات لیگل ایکشن سے متعلق بڑا فیصلہ کریں گے، ہم ان سب پر مقدمہ درج کریں گے، دیکھ رہے ہیں سازشیوں کے خلاف کیا کیا قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، ہم نے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے، کل آپ دیکھیں گے میں ان کا مقابلہ کیسے کرتا ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف تو ہیں ہی غلام، یہ لوگ پیسے کی پوجا کرتے ہیں، شہباز شریف اگر ایسے ہی زندگی گزارنی ہے تو اس سے اچھا مرجائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply