• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آسکر ایوارڈز 2022: ول سمتھ نے 30 سال بعد پہلا آسکر جیت لیا

آسکر ایوارڈز 2022: ول سمتھ نے 30 سال بعد پہلا آسکر جیت لیا

لاس اینجلس: فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ، آسکر ایوارڈز کی 94ویں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔ دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے  ستاروں نے تقریب میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے شاٹ لائیو ایکشن فلم “دی لانگ گڈ بائی” کا پہلا آسکر جیت لیا۔ گزشتہ سال بھی رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین اداکاری پر نامزد کیا گیا تھا۔

94ویں آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ  فلم ”کنگ رچرڈ” پر ول سمتھ کے نام رہا، جبکہ جیسکا چیسٹین نے ‘دی آئیز آف ٹمی فائے’ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا۔

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں پیانسٹ کی زندگی پر بنی فلم سب کو بھا گئی، فلم کوڈا نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا .

آسکر ایوارڈز میں ٹرائے کوٹسور بہترین معاون اداکار قرار پائے، قوت سماعت سے محروم ٹرائے کوٹسور کو فلم کوڈا میں اداکاری پر دیا گیا۔

جاپانی ڈرائیو مائی کار کو بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر ایوارڈ مل گیا، ارینا ڈیبوس کو فلم ویسٹ سائیڈ سٹوری میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا۔

فلم کوریلا کو بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر کا آسکر ایورڈ، جبکہ دی لانگ گڈ بائے نے لائیو ایکشن شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔ بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ این کانٹو نے حاصل کیا، اور کوئین آف باسکٹ بال کو بہترین کو بہترین ڈاکومنٹری فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے “نو ٹائم ٹو ڈائی” پر بہترین اوریجنل گانے کا آسکر اپنے نام کیا۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply