ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد: امریکی  ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔

انٹربینک میں ڈالر62 پیسےمہنگا ہوکرنئی تاریخی بلندی پرپہنچ گیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر182 روپے40 پیسوں کی سطح پرپہنچ گیا۔

چھ روز قبل انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد 181.73 روپے پر آ گیا تھا جو تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں ملکی تجارتی خسارہ جنوری کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہا، فروری میں ملکی درآمدات 5 ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ جنوری میں ملکی درآمدات 6 ارب 31 کروڑ ڈالر تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply