دوبارہ نہیں کہیں گے”ایک زرداری آپ پر بھاری”۔۔۔گل بخشالوی

کپتان جانتا ہے کہ شاہین جب اپنے شکار میں پنجے گاڑ ھ دیتا ہے تو کوؤں کی کائیں کائیں سے بے پرواہ ہو جاتا ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان مدینہ ثانی ہے لیکن پاکستانی ذہنی طور پر یہودی کے غلاموں کے غلام ہیں ، پاکستان کو سوچتے ہیں اور نہ  پاکستانی کے مذہبی حسن ِ کردار کو !یہ ہی میرے دیس کی بد قسمتی ہے ، حالانکہ باشعور ہیں جانتے ہیں کہ مغربی آقاؤں کی غلامی سے نجات کے لئے آ زاد خودمختار پاکستان اور پاکستانی قوم کا سر نہ جھکنے دینے والے فخرِ ایشیاءذوالفقار علی کے بعد اگر پاکستان کا کوئی قائد ہے تو وہ عمران خان ہیں
جو امریکہ کو آنکھ دکھا رہا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے عظیم قائد ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان دشمن قوتوں نے ماورائے عدالت قتل کیا دختر پاکستان بے نظیر بھٹو کو سر عام گولی مار کر شہید کر دیا ، مگرہم جاہل جیالوں نے مگر مچھ کے آنسو بہانے والوں کو گلے لگا کرآصف علی زرداری کے ساتھ ملکر بھٹو ازم کو دفن کر دیا ،آج دنیائے اسلام کی پہچان قائد عمران خان کے خلاف اسلام اور پاکستان دشمن قو توں کے ذہنی غلام عمران خان کے خلاف اس لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں کہ اس نے امریکہ سے کہا،، ہر گز نہیں،، لیکن پاکستان کی باشعور عوام یہ بھی جانتی ہے کہ ہم آزاد پاکستان کے باشندے کسی قوم کی غلامی کا تصور تک نہیں کر سکتے ۔
ٹیلی ویژن سکرین پر جن ٹی وی ٹاکروں کو سن رہے ہیں وہ بھی جانتے ہیں کہ اپوزیشن کا مقابلہ کھلاڑی سے ہے ،اور وہ گھبرانے والا نہیں آخری گیند تک مقابلے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اتحادی بھی جانتے ہیں کہ سابقہ ادوار ِ حکمرانی میں پیپلز پارٹی کے زرداری اور اشرافیہ کا ان سے کیا سلوک رہا ، وہ کسی بھی صورت میں اپنا آنے والا کل عوام کی نظروں گرنے نہیں دیں گے۔ حالات کا تقاضا ہے وہ تیل اور تیل کی دھار قوم کا دکھا رہے ہیں بتا رہے ہیں کہ اپوزیشن کے بے روز گار اور اپنے سیاسی مستقبل سے خوفزدہ تخت اسلام آباد اور عمران خان سے نجات کے لئے کس حد تک گر سکتے ہیں اور قوم دیکھ رہی ہے ،
جہاں تک تحریک ِ انصاف کے باغی ارکان کی بغاوت کا چرچا ہے وہ عمران خان کا ایجنڈا آگے بڑھا رہے ہیں عمران خان نے ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ مال ملتا ہے تو انکار مت کرو، قومی لٹیروں سے مال لو ، اور وقت آنے پر اس رقم سے لنگر خانے اور ہسپتال بنوا دو، قوم جانتی ہے کہ کچھ حاصل کرنے کے لیے  کچھ کھونا پڑتا ہے ، اس لئے اگر آج وہ اپوز یشن اور میڈیا کی نظر میں اپنے مقام سے خود کو گرا رہے ہیں تو یہ ان کی تحریک ِ انصاف کے قربانی ہے وہ سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں عمران خان بخوبی جا نتے ہیں ، کہ جس طرح پاکستان کی عدالتوں میں مجرموں کو نہیں بلکہ ان کے کیس لٹکائے جاتے ہیں اسی طرح عدم اعتماد کی تحریک بھی لٹکا دی جائے گی قومی اسمبلی کے سپیکر کا کہنا ہے ، میں با اختیار ہوں ، اسمبلی کا ا جلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی بھی کر سکتا ہوں ، عقل مند کے لئے اشارہ کافی ہوتا ہے ، پاکستان سے محبت کرنے والے جانتے ہیں کہ عمران خان نے اپویشن کو بولڈ کر دیا ہے اب اپنی اننگ میں کریز پر ہیں وہ جاوید میاں داد کی طرح آخری بال پر ایسا چکا ماریں گے کہ دنیا دیکھتی رہ جائے گی اور اپوزیشن کے ہوش اڑ جائیں گے
ا ور ضمیروں کی خریداری کے لئے بازار لگائے آصف علی زرداری پھر کبھی نہیں کہیں گے ” ایک زرداری سب پہ بھاری “۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply