• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بیلاروسی صدر الیکسانڈر لوکاشینکو اور ان کی اہلیہ پر بھی پابندیاں عائد

بیلاروسی صدر الیکسانڈر لوکاشینکو اور ان کی اہلیہ پر بھی پابندیاں عائد

امریکہ نے روسی فوجی سربراہوں اور بیلاروسی صدر اور ان کی اہلیہ پر پابندیاں عائد کردیں۔

امریکہ نے روسی فوجی سربراہوں اور ایسے افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن پر امریکا کا الزام ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔

ساتھ ہی ماسکو کے قریبی حلیف بیلاروسی صدر الیکسانڈر لوکاشینکو اور ان کی اہلیہ کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے روسی نیشنل گارڈ کے سربراہ، نائب وزیر دفاع اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی سکیورٹی کونسل کے ایک رکن پر یہ نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کئی دیگر افراد کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

julia rana solicitors

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے متعدد روسی اداروں اور شخصیات کو پابندیوں کا سامنا ہے۔ کئی کاروباری اداروں نے روس میں اپنا بزنس بھی معطل کر دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply