غصہ

”مجھے جب غصہ آتا ہے تو میرے سامنے پڑے چیزیں توڑ دیتا ہوں۔
اس سے میرا غصہ کم ہوجاتا ہے۔“
ارشد نے کڑک لہجے میں بتایاـ
”مجھے جب غصہ آتا ہے تب میں اپنی بیوی پہ نکال لیتا ہوں۔
وہ میرے سامنے چوں بھی نہیں کرتی۔“
اسد نے فخریہ انداز میں بتایا۔
”مجھے جب غصہ آتا ہے تب میں سیگریٹ سلگا لیتا ہوں۔
اس سے میرے دماغ کو سکون ملتا ہے۔ “
اشرف نے کش لگاتے ہوئے بتایا۔
”تم کیا کرتے ہو شاہد؟“
سب نے ہم آواز ہو کر پوچھا۔
میں نے فیس بک پر پوسٹ اپڈیٹ کرتے ہوئے انھیں اپنا اسٹیٹس دکھایا۔

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply