سابق امریکی صدر ٹرمپ کے جہاز کا انجن فیل ہو گیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زاتی طیارے کا انجن فیل ہو گیا، جس کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ جس کے بعد ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو نئے طیارے کے لیے مالی امداد کرنے کا کہا۔ 

گزشتہ ہفتے سابق صدر کے طیارے کو لوزیانا شہر سے فلوریڈا کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب ہوائی جہاز خلیج میکسیکو میں انجن میں خرابی کا شکار ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں سیکرٹ سروس ایجنٹس، سپورٹ اسٹاف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ مشیر بھی سوار تھے۔ طیارے کے تین میں سے ایک انجن فیل ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سیو امریکا PAC کے ذریعے اپنے حامیوں کو “Update Trump Force One” کے عنوان سے ایک ای میل بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ “میری ٹیم ایک بالکل نیا ٹرمپ فورس ون بنا رہی ہے۔”

انہوں نے لکھا کہ طیارہ ابھی تعمیر کے مراحل میں ہیں، اور وہ جلد ہی اسے سب کو دکھانا چاہتے ہیں۔ ای میل میں ٹرمپ نے ایک پول بھی شئیر کیا ہے ، جس میں طیارہ دیکھنے کے لیے ہاں اورنا کا آپشن موجود ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پول کے ساتھ ٹرمپ کے حامیوں سے انہیں پیسے بھیجنے کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply