• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسٹینڈ اپ کامیڈین بھگونت سنگھ مان بھارتی پنجاب کے نئے وزیراعلی

اسٹینڈ اپ کامیڈین بھگونت سنگھ مان بھارتی پنجاب کے نئے وزیراعلی

اسٹینڈ اپ کامیڈین سے پنجاب کے وزیر اعلی تک کا سفر، بھارتی ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی عام آدمی پارٹی کے بھگونت سنگھ مان ہوں گے۔

عام آدمی پارٹی نے انتخابات میں جھاڑو پھیر کر بی جے پی اور کانگریس کا صفایا کر دیا، ایک سو سترہ میں سے اسی نشتیں عام آدمی پارٹی کے نام رہیں، جبکہ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں اترپردیش،اترکھنڈ، منی پور اور گووا میں بی جے پی نے کلین سوئپ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہت قربانیاں دیں، بس اب اور برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

بی جے پی اتر پردیش 257 نشستوں پر، اتراکھنڈ میں 48، گوا میں 19، منی پور 29 پر آگے، جبکہ عام آدمی پارٹی کی پنجاب میں 90 نشستوں پر اکثریت، عام آدمی پارٹی کو ملی زبردست اکثریت کے بعد کانگریس نے شکست تسلیم کرلی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے عوامی طور پر شکست مانتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز، خدا کی آواز ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد بھی دی۔ ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی بھگونت سنگھ مان ہوں گے.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply