• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • زود پشیماں کا پشیماں ہونا: عراق و افغانستان پر حملوں کے فیصلے میں غلط ہوسکتا ہوں، ٹونی بلیئر

زود پشیماں کا پشیماں ہونا: عراق و افغانستان پر حملوں کے فیصلے میں غلط ہوسکتا ہوں، ٹونی بلیئر

لندن: برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ عراق اور افغانستان پر حملوں کے حوالے سے غلط ہوں۔

بی بی سی ریڈیو فور کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹونی بلیئر نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ عراق اور افغانستان کے بارے میں غلط ہوں مگر انہوں ںے اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے عراق اور افغانستان پر حملوں کے فیصلوں کا بھرپور دفاع بھی کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ٹونی بلیئیر نے کہا کہ سیاسی رہنما کا یہ کردار ہی نہیں ہے کہ وہ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی برائی کی جڑ کو اکھاڑ پھینکیں۔

یوکرین میں سب کچھ طے شدہ منصوبے کے تحت جاری ہے، روسی صدر

برطانیہ کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت جو صحیح لگا وہ فیصلہ کیا لیکن ہو سکتا ہے کہ عراق اور افغانستان پر حملوں کے فیصلے میں غلط ہوں۔

ٹونی بلیئر نے کہا کہ فیصلے کا صحیح یا غلط ہونا ایک علیحدہ بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے فیصلوں میں معلوم نہیں ہوتا کہ اس میں شامل تمام عناصر کیا ہیں؟

Advertisements
julia rana solicitors london

بی بی سی ریڈیو فور کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہا کہ یوکرین یورپ کی دہلیز پر ایک آزاد و خود مختار ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر حملہ اور قبضہ ہمارے مفادات کے خلاف ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply