• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پوری کر لیں، گرے لسٹ میں برقرار،فیٹف

پاکستان نے 27 میں سے 26 شرائط پوری کر لیں، گرے لسٹ میں برقرار،فیٹف

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ممکنہ طور پر اس سال جون تک گرے لسٹ میں رہے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے اعلامیہ کےمطابق،، پاکستان نے 27 میں سے 26شرائط پوری کرلی ہیں۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے نامزد دہشتگرد گروپوں اور افراد کے خلاف سخت پابندیاں عائد کیں۔

پاکستان نے دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کیلئے خاطر خواہ پیشرفت کی ہے۔پاکستان نے جرائم سے حاصل رقوم کا پھیلاو روکنے اور قبضے میں لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اعلامیہ کے مطابق،پاکستان کو منی لانڈرنگ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔ رئیل اسٹیٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی روک تھام کرنا ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 4دن تک پیرس میں جاری رہا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply