پشاور جامع مسجد دھماکہ، 30 افراد شہید 50 زخمی

پشاور: کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے ، جس میں 30 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد شہری زخمی ہیں۔ جن میں کئی کی حالت بھی تشویشناک ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے، وزیر اعلی نے ریسکیو اداروں کو فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچنے اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کی ہدایات کر دی ہیں۔

وزیر اعلی نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہیں، وزیر اعلی کی صوبائی کابینہ اراکین بیرسٹر محمد علی سیف اور کامران بنگش کو امدادی کارروائیوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے کاموں کی نگرانی کی ہدایت۔

وزیر اعلی نے آئی جی پی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سی سی پی او پشاور نے بتایا ہے کہ مسجد میں 2 حملہ آور وں نے گھسنے کی کوشش کی، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں پولیس جوان بھی شہید ہوا، پولیس ٹیم پر حملہ کے بعد دھماکہ ہوا، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply