جنگی حالات: یوکرین پر بٹ کوائن کے عطیات کی بارش

یوکرین پر روسی حملے کے بعد ملک کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس کے لیے عوام سے عطیات کی اپیل کی جارہی ہیں، حیران کن طور پر عوام اس مشکل وقت میں ملک کا ساتھ دینے اور مالی مدد کے لیے فرنٹ لائن پر آکھڑے ہوئے ہیں۔

یوکرین میں  حکومت، افواج اور غیرسرکاری امدادی اداروں کو کرپٹوکرنسی کی صورت میں خطیر رقم عطیہ کی جاچکی ہے۔ جبکہ عطیہ کرنے والے اپنا نام بھی سامنے لانا نہیں چاہتے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین مذاکرات: ڈیڈ لاک برقرار

عالمی میڈیا کے مطابق اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم جمع ہو چکی ہے جس میں سب سےزیادہ بٹ کوائن شامل ہیں۔ ان کرنسیوں کے 4 ہزار عطیات اداروں کو موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ  ایک نامعلوم شخص نے 30 لاکھ ڈالر کے بٹ کوائن عطیہ کئے ہیں اور اپنا نام تک نہیں بتایا۔

یاد رہے ایک روز قبل ہی یوکرینی حکومت نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی کہ وہ بٹ کوائن، ایتھریئم اور یو ایس ٹی ڈی کی صورت میں بھی عطیہ قبول کر رہے ہیں۔

اور 8 گھنٹے میں 54 لاکھ ڈالر کرپٹوکرنسی والٹ میں جمع ہو گئی۔

 

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ  چھ دنوں سے جنگ جاری ہے۔ اس جنگ کے دوران روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی دیگر شہروں کا مکمل محاصرہ کررکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

روس کی جانب سے کی جانے والی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک نے روسی صدر، متعدد اہم شخصیات اور روس کے مالیاتی اداروں پر مالی پابندیاں عائد کی ہیں۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply