• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیس بک روس کے سرکاری میڈیا کو پلیٹ فارم سے پیسہ کمانے سے روک رہا ہے

فیس بک روس کے سرکاری میڈیا کو پلیٹ فارم سے پیسہ کمانے سے روک رہا ہے

سوشل نیٹ ورک فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روسی سرکاری میڈیا کے لیے اس پلیٹ فارم سے پیسے کمانے کا راستہ بند کر دیا ہے۔

فیس بک کی سیکیورٹی پالیسی کے سربراہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا، “یوکرین میں جنگ کیف کی سڑکوں پر پہنچ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے روس کے سرکاری میڈیا کو دنیا میں کہیں بھی اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دینے یا پیسہ کمانے پر پابندی لگا دی ہے”۔

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے کل (جمعہ) صبح اعلان کیا کہ روس نے سوشل نیٹ ورک تک رسائی کو محدود کرنے اور اسے سست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماسکو نے امریکی سوشل نیٹ ورکس پر روسی میڈیا کو سنسر کرنے اور روسی شہریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یوکرین میں جنگ آج (ہفتہ) تیسرے روز میں داخل ہوگئی اور جنگ کی آگ جیسے جیسے جاری ہے، اس واقعے پر عالمی ردعمل کا سیلاب جاری ہے اور روس کے خلاف سفارتی دباؤ، دھمکیوں اور بین الاقوامی پابندیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply