• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایلون مسک نے یوکرین میں انٹرنیٹ منقطع ہونے پر سٹارلنک ایکٹیوکردیا

ایلون مسک نے یوکرین میں انٹرنیٹ منقطع ہونے پر سٹارلنک ایکٹیوکردیا

ایلون مسک نے یوکرین میں انٹرنیٹ متاثر ہونے کے بعد سٹار لنک ایکٹیو کر دیا ہے۔

یوکرین میں روسی حملے کے بعدیوکرین کاانٹرنیٹ کا نظام منقطع ہو گیا ہے۔ جس کے بعدایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے یوکرین میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی ہے۔

ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ سٹارلنک سروس اب یوکرین میں ایکٹیو ہے۔ مزید ٹرمینلز بھی کھولے جا رہے ہیں۔

اس ٹویٹ سے پہلے یوکرین کے وزیر برائے ٹرانسفارمیشن نے ایلون مسک سے انٹرنیٹ کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔

یوکرینی وزیر نے ٹویٹ میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس دوران آپ مریخ کو آباد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ روس یوکرین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں  نے کہا تھا کہ جس دوران آپ کے راکٹ خلا پر لینڈ کر رہے ہیں۔ روسی راکٹ یوکرینی عوام پر حملہ کر رہے ہیں۔ ہم آپ سے یوکرین کو سٹارلنک سٹیشن فراہم کرنے کی گزارش کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا تھا کہ  ایلون مسک سمجھدار روسیوں سے کہیں کہ اپنی حکومت کے حملوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply