• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عالمی ادارہ صحت: اومیکرون کے BA.2 ویریئنٹ سے ہوشیار رہیں

عالمی ادارہ صحت: اومیکرون کے BA.2 ویریئنٹ سے ہوشیار رہیں

کورونا وائرس کے ویریئنٹ ‘اومیکرون’ کے تیزی سے پھیلتے ہوئے مختلف ذیلی ویریئنٹوں میں سے BA.2 ویریئنٹ دیگر کے مقابلے میں زیادہ متعدی ہے۔

عالمی ادارہ صحت سے منسلک کووِڈ۔19 وائرس تکنیکی مشاورتی گروپ TAG-VE کے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے تحریری بیان میں اومیکرون کے ذیلی ویریئنٹوں میں سے متعدی ترین BA.1 اور BA.2 کے بارے میں تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا ہے۔

بیان میں BA.2 کو “تشویش انگیز ویریئنٹ” قرار دیا گیا اور حکام کے اس پر بغور نگاہ رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ وائرس کے اعداد و شمار کے ادارے GISAID کو بھیجے گئے کیسوں کے نمونوں میں دنیا بھر میں کووِڈ۔19 کیسوں میں کمی کے باوجود حالیہ ہفتوں میں BA.1 اور BA.2 ویریئنٹوں کے پھیلاو میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اومیکرون کے خلاف ویکسین کی پہلی دو خوراکیں تاحال موئثر ہیں لیکن تقویتی خوراک کے اثر کے بارے میں حتمی بات مزید اعداد و شمار کی متقاضی ہے۔

دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کی شائع کردہ ہفتہ وار کووِڈ۔19 ڈیٹا رپورٹ کے مطابق 14 تا 20 فروری میں کووِڈ۔19 کیسوں کی تعداد میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 21 فیصد اور وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس زمانی دورانیے میں عالمی ادارہ صحت نے کیسوں کی شرح کے حوالے سے مغربی پیسیفک کے علاقے میں 29 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی ہے۔ اموات کی شرح کے حوالے سے جنوب مشرقی ایشیاء میں 37 فیصد، شمالی اور جنوبی امریکہ میں 9 فیصد، یورپ میں 5 فیصد اور مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں اموات کی شرح میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

حالیہ ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر میں 12 ملین نئے کورونا کیسوں اور 67 ہزار اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply