جیت ہماری ہو گی:یوکرائن

یوکرائن کے وزیر خارجہ دمائترو کولیبا نے کہا ہے کہ ہم اپنا دفاع کریں گے اور یہ جنگ جیت لیں گے۔

دمائترو کولیبا نے کہا ہے کہ “روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرائن کے خلاف وسیع پیمانے کی جنگ شروع کر دی ہے۔ روس، یوکرائن کے پُر امن شہروں پر حملے کر رہا ہے۔ یوکرائن اپنا دفاع کرے گا اور یہ جنگ جیت لے گا۔ دنیا پوتن کو روک سکتی ہے اور روکنا بھی چاہیے۔ یہ وقت عمل کا وقت ہے”۔

دوسری طرف صدر پوتن کے، یوکرائن کے مشرقی علاقے دونباس میں خصوصی فوجی آپریشن کا، اعلان کرنے کے بعد دارالحکومت کیف سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سُنائی دے رہی ہیں۔

کیف کے ساتھ ساتھ ہاکوف، کراماتورسک، ماریوپول، مائیکولائف اور اودیسا میں اوپر تلے دھماکے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ آوازیں میزائل حملوں کی وجہ سے ہیں۔

دونباس کے شہر کراماتورسک کی فضاوں میں جیٹ طیاروں کی آوازیں بھی سُنائی دی ہیں۔

حملوں میں ہدف بنائے گئے مقامات اور جانی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

روسی فوجیوں کے، علیحدگی پسند علاقوں سے آگے بڑھنے یا نہ بڑھںے کے بارے میں بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply